سرینگر //مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں 29 سڑکوں کے پروجیکٹوں کے لیے 1170.16کروڑ مختص کرنے کی منظوری دی ہے، جس میں ریاستی شاہراہ، بڑی اور دیگر ضلعی سڑکیں شامل ہیں۔ ایک پوسٹ میں گڈکری نے مزید کہا کہ مالی سال 2023-24کے لیے CRIF اسکیم کے تحت 8 پلوں کے لیے 181.71 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ لداخ، رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا مرکزی علاقہ اور ہندوستان میں دوسرا سب سے کم آبادی والا علاقہ، منظور شدہ اقدامات کے ذریعے اپنے دور دراز دیہاتوں سے بہتر رابطے کا مشاہدہ کرے گا.انہوں نے کہا کہ اس اضافہ سے معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی امید ہے، خاص طور پر زراعت اور سیاحت میں، لداخ کی مجموعی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔
35