0

مرکزی سرکارکو ریاستی درجے کی بحالی کا جلدازجلد فیصلہ لینا چاہئے: وزیر ستیش شرما

سرینگر//ٹرانسپورٹ کے وزیر ستیش شرما کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر ہمیں با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریاستی درجے کی بحالی کے لیے فوری اقدام کیے جائیں گے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو گزشتہ 30برسوں کے نامساعد حالات کی وجہ سے گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ستیش شرما نے کہاکہ عمر عبداللہ کی سربراہی میں موجودہ سرکار لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور سعی کر رہی ہے۔ٹرانسپورٹ کے وزیر نے کہاکہ مرکزی سرکار کو جلد ازجلد ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ لینا چاہئے کیونکہ اس وقت جموں وکشمیر کو بہت سارے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا:’ہم زیادہ کچھ نہیں بلکہ جو ہم سے چھینا گیا وہ واپس دیا جائے ۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ہمیں با اختیار بنانا چاہتے ہیں ۔ان کے مطابق ہم نے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ ان کے جائز مسائل کو حل کیا جائے گا اور اس حوالے سے سرکار دن رات کام کر رہی ہیں۔
ہیلتھ سیکٹر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ستیش شرما نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ہیلتھ سیکٹر میں کافی خامیاں پائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں کیا کچھ ہوا یہ سب کے سامنے عیاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں