سرینگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاستی درجے کے مطالبے کو دوہراتے ہوے کہا کہ لوگوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو ہر قیمت پر پورا کیا جانا چاہیے۔ٓانہوں نے کہاکہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کی خود مختیاری بحال کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
ان باتوں کااظہاروزیر اعلیٰ نے صورہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی درجے کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس کی جدوجہد جاری رہے گی۔وزیر اعلیٰ کے مطابق ملک کے وزیر اعظم نریندرمودی نے پارلیمانی اوراسمبلی انتخابات کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ ریاستی درجہ جلد بحال ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اب موقع آگیا ہے کہ مرکزی حکومت لوگوں سے کئے گئے اس وعدئے کو عملی جامہ پہنائے۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لہذالوگوں کی رائے کا احترام کیاجانا چاہئے۔وزیر اعلیٰ کے مطابق ریاستی درجے کی بحالی کو لے کر وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے دوبارہ بات کریں گے اور ہمیں پوری امید ہے کہ بغیرکسی تاخیرکے سٹیٹ ہڈکی بحالی کافیصلہ لیا جائے گا۔ملک کی قدیم مساجداور دوسرے مقدس مقامات میں سروے کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمرعبداللہ نے کہاکہ ہماراآئین ہرکسی مذاہب کے ماننے والوں کو آزادانہ زندگی گزارنے کی ضمانت دیتا ہے لہذا سیکورلرازم کے اس بنیادی اصول کو برقراررکھا جانا چاہئے۔