Download (14) 45

مرکزی بجٹ 2024: جموں و کشمیر کے لیے 37,277 کروڑ روپے مختص

سرینگر//جموں و کشمیر کو 2024-25 کے عبوری مرکزیبجٹ میں 37277.74 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کی نقاب کشائی مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے جمعرات کو لوک سبھا میں کی۔اس میں سے صرف 35,619.30 کروڑ روپے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں وسائل کے فرق کو پورا کرنے کے لیے رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران عبوری مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جموں وکشمیر کیلئے 37277.74کروڑ مختص رکھے جانے کا اعلان کیا ۔

اس حوالے سے اجلاس کو تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ مختص رکھی گئی رقم میں 35619.30کروڑ روپے وسائل کے تفاوت کو پورا کرنے کیلئے رکھے گئے ہیں تاکہ اس سے جموں وکشمیر کی ترقی میں تیزی آسکے ۔اس دوران مرکزی بجٹ میں انفرادی اور کارپوریٹس کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کے ساتھ ساتھ کسٹم ڈیوٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں