2070418 31

مرکزی امام جمعہ کرگل کا کرمان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین اور ملتِ ایران سے اظہار تعزیت و ہمدردی

کرگل/مرکزی امام جمعہ کرگل و جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ ہندوستان حجت الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم خلیلی نے جمعہ کی اجتماع سے خطاب میں گزشتہ دنوں شہید قاسم سلیمانی کے برسی کے موقع پر ایران کے معروف شہر کرمان میں پیش آئے بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا۔

انہوں نے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اور ملت کرگل کے طرف سے اس حملے جاں بحق ہونے والے شہداء کی لواحقین کے ساتھ بالخصوص اور مراجع عظام، علماء و ملت شہید پرور ایران کے ساتھ تعزیت و تسلیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

شیخ ابراہیم خلیلی نے مزید اس حملے میں زخمی ہوئے مومنین کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی اور حکومت جمہوری اسلامی ایران سے اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں