0

مدرسہ زینب کبریٰ دھنی سیداں اوڑی میں یوم زینب(س) کا انعقاد

خواتین مغرب کی نقالی کے بجائے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو اپنا آئیڈیل بنائیں: شیخ فردوس علی

سرینگر//یوم زینب سلام اللہ علیہا کے عنوان سے ۲۶ صفر المظفر کو دھنی سیداں اُوڑی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام اور دانشور حضرات کے علاوہ مقامی لوگوں اور مدرسہ جناب زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی طالبات نے شرکت کی۔ اس روح پرور تقریب میں رحمتہ للعالمین فاونڈیشن کے چیرمین اور ممتاز سماجی کارکن جناب شیخ فردوس علی صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں طالبات کے علاوہ علمائے کرام،دانشور حضرات اور طالبات شریکتہ الحسین حصرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی مجاہدانہ زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا اور یک زبان ہوکر کہا کہ دور حاضر کی خاتون سیرت حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر عمل پیرا ہوکر ہی تمام درپیش چلینجز کا مقابلہ کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے تحریک کربلا ایک عالمگیر تحریک بنائی اور یزید کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر اس کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا۔ مقررین نے سیرت حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر من و عن عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔ اس موقعے پر صدارتی تقریر میں شیخ فردوس صاحب نے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے تئیں بہترین خراج عقیدت یہی ہے کہ خواتین کی جانب سے پردے کی رعایت اور مردوں کی جانب سے پردے کی حفاظت کی جائے تاکہ ہماری بیٹیوں ،بہنوں اور ماوں کے عزت اور عصمت محفوظ رہ سکے انہوں نے تمام خواتین سے تلقین کی کہ وہ مغرب کی نقالی کے بجائے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو اپنا ائیڈیل بنائیں۔اس تقریب کے آخر پر شیخ فردوس علی نے طالبات اور اساتذہ حضرات کو اعزازات سے نوازا تقریب میں جناب آغا سید رفاقت حسین کاظمی صاحب, آغا سید مبشر حسین کاظمی صاحب, آغا سید على اصغر کاظمی صاحب, جناب مولانا مومن صاحب نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں