Whatsapp Image 2023 03 18 At 8.20.48 Pm (1)

ماہِ مبارکِ رمضان میں سب سے اہم عمل “ترکِ گناہ” ہے

ماہِ مبارکِ رمضان میں سب سے اہم عمل “ترکِ گناہ” ہے

ایران// ایران کے شہر اصلاندوز کے امام جمعہ نے کہا: اگر عید الفطر یا نوروز جیسے خاص ایام کو عید کہا جاتا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دنوں میں انسان یا فطرت کے حالات دوسری حالتوں کی طرف تبدیل ہو رہے ہوتے ہیں۔

ایران کے شہر اصلاندوز کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محمد جعفرزادہ نے جمعہ کے خطبوں میں نئے سال کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے نوروز کی حکمت کو بیان کرتے ہوئے کہا: لفظ عید “عود” سے آیا ہے۔ جس کا معنی “پلٹنے” کے ہیں۔ اس لفظ میں جو اہم شرط پوشیدہ ہے وہ یہ ہے کہ عید اس وقت تک عید نہیں ہوتی جب تک کہ اسے ہمیشہ یا ایک مخصوص مدت تک کے لیے دہرایا نہ جائے۔ اس وجہ سے وہ دن کہ جب کسی قوم پر سے مسائل و مشکلات ہٹا دیے جاتے ہیں اور یا وہ فتوحات اور آسائشوں کی طرف لوٹ جاتے ہیں، اسے “عید” کہتے ہیں۔

انہوں نے ماہِ مبارک رمضان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم خداوندِ متعال کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر اپنی عبادت اور بندگی کا موقع دیا۔ ان مبارک ایام میں ضرورتمندوں اور مشکل میں گرفتار افراد کو نہ بھولیں بلکہ ان ایام میں ایسے افراد کی دادرسی کو اپنی ترجیح قرار دیں۔

اصلاندوز کے امام جمعہ نے کہا: روزے کا ہدف تقویٰ کا حصول ہونا چاہئے چونکہ رمضان کے مقدس مہینے میں سب سے اہم عمل گناہوں سے بچنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: روایت میں آیا ہے کہ اگر تمہارے گناہ کم ہوں اور اس کے ساتھ آپ کی نیکیاں بھی کم ہوں تو کوئی حرج نہیں، چونکہ وہ ثواب اور نیکی آپ کو کہیں نہ کہیں ضرور پہنچائے گی۔ اس لیے ہم سب پر فرض ہے کہ اس مہینے میں زیادہ توجہ گناہوں کو ترک کرنے اور فرائض کی انجام دہی پر دیں اور اس مقدس مہینے کی فرصتوں سے بھرپور استفادہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں