0

ماگام میں انجمن شرعی کے اہتمام سے پروقار جلوس میلاد اور سیرتی محفل

علماے دین نے سیرت النبی ؐبیان کی اور ہفتہ وحدت کی اہمیت کو اجاگر کیا

سرینگر//ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی ؐ کی تقریبات کے سلسلے میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ماگام میں ڈار کمپلیکس ماگام سے پر وقار جلوس میلاد تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں برآمد ہوا جو مین روڈ ماگام سے ہوتا ہوا امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں اختتام پزیر ہوا جلوس میلاد میں انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ تعلیم باب العلم سے منسلک شاخہاے مکاتب ،حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام ،مکتب الزہرا ؑ حسن آباد سرینگر میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبہ و طالبات اور معلمین و معلمات ، اراکین و عاملین انجمن شرعی شیعیان ،متعدد علماے دین کے علاوہ خاصی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی جلوس میلاد کے اختتام پر امام باڑہ یاگی پورہ میں ایک سیرتی محفل منعقد ہوئی جہاں علماے دین نے سیرت رسول ؐ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی اور ہفتہ وحدت کی اہمیت بیان کی سیرتی محفل کے اختتام پر حجت الاسلام سید محمد حسین الموسوی دعایہ کلمات پیش کئے سیرتی محفل میں کئی اور ماگام کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں