0

مارچ سے لوگوں کو 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی: تنویر صادق

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے ماہ مارچ سے ہی لوگوں کو 2 سو یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو کسی کٹوتی کے بغیر بجلی فراہم کریں۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ہم 2 سو یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کے وعدہ بند ہیں لیکن اس وقت ہماری یہ کوشش ہے کہ لوگوں کو بغیر کٹوتی کے بجلی فراہم کریں’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہماری سرکار آج ہی دو سو یونٹ بجلی مفت فراہم کرسکتی ہے لیکن اس سے کٹوتی بڑھ جائے گی جو ہم اس وقت نہیں چاہتے ہیں۔ لہذا یہ دو تین مہینے گذر جانے کے بعد ماہ مارچ سے ہم لوگوں کو دو سو یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے’۔

ایک سوال کے جواب میں تنویر صادق نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ اور سرکار کے درمیان کوئی رسہ کشی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ‘جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں وہ ایل جی انتظامیہ اور سرکار درمیان مشکلات پیدا کرنا چاہتے ہیں جہاں تک ایل جی انتظامیہ اور سرکار کا سوال ہے تو کوئی رسہ کشی نہیں ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ یہاں دوہرا پاور سسٹم نہ ہو کیونکہ یہاں اب چنندہ سرکار ہے’۔

ترجمان اعلیٰ نے کہا: ‘ہم امید کرتے ہیں کہ ریاستی درجہ جلدی بحال کیا جائے گا جو لوگوں کا حق ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ اور افسروں کو بھی یہ بات سمجھنی چاہئے کہ ریاستی درجہ ضرور بحال ہوگا لہذا ان کو چنندہ لوگوں کی بات ماننی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں