0

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں چھوٹے تارے فاؤنڈیشن سینٹر کا دورہ کیا

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر کے بمنہ میں چھوٹے تارے فاؤنڈیشن سینٹر کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے خصوصی ضروریات والے بچوں سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس سہولت کا دورہ کیا اور فاؤنڈیشن کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے چھوٹی تارے فاؤنڈیشن سے وابستہ اراکین کو خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کی تعلیم، اسپیچ تھراپی، ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر فاؤنڈیشن کے بانی صدر شیخ ارجمند مخدومی اور دیگر اراکین موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں