170664115 86

لندن میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے/ 100 سے زائد مظاہرین کی گرفتاری

لندن میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے/ 100 سے زائد مظاہرین کی گرفتاری

لندن // لندن میں پولیس نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف مظاہروں کے دوران سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

لند ن میں پولیس نے 126 صیہونیت مخالف مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق لندن میں 300 سو سے زائد مظاہرین نے سڑک پر نکل کر صیہونی حکومت کے خلاف خلاف احتجاج کیا ۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ تھے جن پر غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ درج تھا۔
مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے اور برطانیہ کی حکومت سے صیہونی حکومت کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
انگلینڈ کی پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری کی وجہ یہ بتائی ہے کہ ان میں سے بعض نے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران، کـچھ اسرائیل نواز انتہا پسند وں نے بھی سڑک پر آکر انتہا پسندانہ نعرے لگائے اور پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں