سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو لداخ میں پانچ نئے اضلاع کی تشکیل کو بہتر حکمرانی اور خوشحالی کی طرف ایک قدم کے طور پر سراہا ہے۔کے این ایس کے مطابق انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زنسکار، دراس، شام، نوبرا، اور چانگتھانگ کو اب زیادہ توجہ دی جائے گی، جو خدمات اور مواقع کو لوگوں کے قریب لائیں گے۔انہوں نے ایکس پر کہا، “لداخ میں پانچ نئے اضلاع کی تشکیل بہتر حکمرانی اور خوشحالی کی طرف ایک قدم ہے۔قبل ازیں وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پانچ اضلاع بنانے کا اعلان کیا تھا جو سابقہ ریاست جموں و کشمیر سے الگ کیا گیا۔ادھر لداخ کے مختلف لیڈران نے اس اقدام کی سراہنا کی ہے اور ہوم منسٹر امت شاہ اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ۔
0