الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قابض رجیم اور لبنان کے درمیان جنگ بندی قریب ہے۔
صیہونی چینل 12 نے اعلی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جنگ بندی کا اعلان آج رات کیا جائے گا جب کہ اس کا اطلاق کل صبح سے ہوگا۔
صیہونی ریڈیو نے بھی اطلاع دی ہے کہ جنگ بندی کے حتمی معاہدے کی کابینہ سے منظوری کے بعد واشنگٹن کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے بھی لبنان کے ساتھ جنگ بندی کی منظوری کا جائزہ لینے کے لیے سیکورٹی کابینہ کے اجلاس کی رپورٹ دی ہے۔
درایں اثناء، نیوز ویب سائٹ Axios نے ایک سینئر صہیونی اہلکار کے حوالے سے کہا: امریکی صدر جو بائیڈن ممکنہ طور پر آج رات جنگ بندی کا اعلان کریں گے، جس کے بعد جنگ بندی پر عمل درآمد کل بدھ کو ہو گا۔
صیہونی ریڈیو کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن آج رات 10 بجے لبنان میں جنگ بندی کا اعلان کریں گے۔ صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی ممکنہ طور پر کل بروز بدھ صبح 4 بجے سے صبح 6 کے درمیان نافذ العمل ہوگی۔