1998349 74

فجر ریسرچ اینڈ میڈیا انسٹیٹیوٹ میں مولانا کلب جواد نقوی کی آمد

فجر ریسرچ اینڈ میڈیا انسٹیٹیوٹ میں مولانا کلب جواد نقوی کی آمد

ادارہ فجر کی درخواست پر مجلس علمائے ہند کے جنر سکرٹری حجۃ السلام و المسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی ادارہ فجر کے آفس پہنچے اور پوری ٹیم سے ملاقات کی۔

قم المقدسہ میں موجود فجر انسٹیٹیوٹ ایک ایسا ادارہ ہے جو مکتب اہل بیت علیہم السلام کے دفاع کے ساتھ ساتھ شیعہ عقیدوں کو دنیا تک پہنچاتا ہے اور دشمنوں کے اعتراض کا جواب دیتا ہے، اگرچہ یہ کام ہمارے علماء ہمیشہ سے انجام دیتے آئے ہیں لیکن کیونکہ آج کتابوں سے زیادہ سوشل میڈیا کا دور ہے اس لیے فجر میڈیا آج کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس فریضے کو انجام دے رہا ہے ۔

فجر انسٹیٹیوٹ کے مینیجر مولانا سراج حسین نے بتایا :
یوٹیوب پر فجر انسٹیٹیوٹ کے کئی چینلز ہیں، جوانوں کے لیے فجر میڈیا، بچوں کے لیے فجر جونیئر ،مدح و عزا چینل، فجر آڈیو بکس وغیرہ۔

ادارہ فجر کی درخواست پر مجلس علمائے ہند کے جنر سکرٹری حجۃ السلام و المسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی ادارہ فجر کے آفس پہنچے اور پوری ٹیم سے ملاقات کی، موصوف ادارے کی کارکردگی دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور سب کی حوصلہ افزائی کی۔

فجر میڈیا ٹیم نے مولانا سے ایک انٹرویو کی درخواست بھی کی جس میں اپ نے ایت اللہ غفران مآب علیه الرحمہ اور خاندان اجتہاد کے علمی خدمات پر روشنی ڈالی اور خصوصا شیعہ عقائد اور علم کلام پر لکھی جانے والی کتابوں اور ان کے کارناموں کو بیان کیا، یہ انٹرویو عنقریب فجر میڈیا کے آفیشیل یوٹیوب چینل سے نشر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں