غزہ کے شہداء کی تعداد 12300 تک پہنچ گئی /6 ہزار افراد لاپتہ
غزہ / / غزہ کی پٹی میں سرکاری دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 12,300 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 5,000 بچے اور 3,300 خواتین شامل ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق، غزہ کی پٹی میں قابض حکومت کی حالیہ جارحیت میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع الفاخور جبالیہ اسکول پر قابض فوج کے حالیہ حملے کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ صہیونیوں کی بمباری اور توپ خانے کے وحشیانہ حملوں سے غزہ میں ٪ 60 رہائشی عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔