4466762 21

غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی اشیاء بھیجنے کی ضرورت ہے، سعودی وزیرخارجہ

جرمنی میں ہونے والے اجلاس کے دوران فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں جاری بحران کو ختم کرتے ہوئے فوری امدادی اشیاء کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والے اجلاس کےد وران کہا کہ غزہ میں صہیونی وحشیانہ حملوں کی وجہ سے انسانی المیہ پیش آسکتا ہے۔ کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کے لئے فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک پر واضح کردیا ہے کہ اسرائیل کو کھلی چھوٹ دینے کی وجہ سے غزہ میں نقصانات بڑھ رہے ہیں۔ یہ مسئلہ صرف اخلاقی نہیں بلکہ پورے خطے کی سلامتی کو متاثر کرسکتا ہے لہذا ہمیں اس حوالے سے مزید سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی اشیاء بھیجنے کی ضرورت ہے، سعودی وزیرخارجہ
غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی اشیاء بھیجنے کی ضرورت ہے، سعودی وزیرخارجہ
جرمنی میں ہونے والے اجلاس کے دوران فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں جاری بحران کو ختم کرتے ہوئے فوری امدادی اشیاء کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والے اجلاس کےد وران کہا کہ غزہ میں صہیونی وحشیانہ حملوں کی وجہ سے انسانی المیہ پیش آسکتا ہے۔ کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کے لئے فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک پر واضح کردیا ہے کہ اسرائیل کو کھلی چھوٹ دینے کی وجہ سے غزہ میں نقصانات بڑھ رہے ہیں۔ یہ مسئلہ صرف اخلاقی نہیں بلکہ پورے خطے کی سلامتی کو متاثر کرسکتا ہے لہذا ہمیں اس حوالے سے مزید سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں