الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی صدر اسحاق ہرٹزوگ نے اشاروں میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں حماس کے مقابلے میں شکست کا سامنا ہے۔
اسرائیل ٹائمز نے صدر کے حوالے سے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد ہر دن ہمارے لیے شکست ہے۔
انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کا واپس نہ آنا ہمارے جسم پر زخم کی مانند ہے جو ہمیشہ کے لئے ہمیں اذیت میں مبتلا کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حملوں کو ایک سال گزرنے کے باوجود سو سے زائد صہیونی یرغمالی حماس کے پاس ہیں۔ نتن یاہو حکومت یرغمالیوں کو رہائی دلانے میں ناکام ہے۔