0

غزہ اور لبنان میں صہیونی جارحیت پر آغا سید حسن کا شدید رد عمل

پیغمبر اسلامؐ کی توہین میں ملوث مجرم کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ

سرینگر // مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں آج نماز جمعہ کے دوران انجمن شرعی شیعیان کے صدر محترم جناب حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے لبنان اور غزہ میں سامراجی اور صہیونی جارحیت کی شدید ا لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا سید مقاومت کی شہادت کےبعد بھی صہیونیت نےلبنان اور فلسطین کے بچوں، خواتین سمیت سیکڑوں عام شہریوں کا قتل عام جاری رکھا جس پر یو این او خاموش تماشائی بنا ہوا ہے آغا صاحب نے اپنے خطبہ کے دوران تنازعہ ہندو سادھو اور داسنادیوی مندر کے مہنت یتی نرسنگھانند سرسوتی کی طرف سےپیغمبراسلام ؐکے خلاف توہین آمیز تبصرہ پر شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا یہ پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے خلاف اشتعال انگیز بھاشن تھا اگر چہ اس لعین پر مقدمہ دائر ہوا لیکن اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے اس سے قبل بھی اس نےدھرم سنسد کے دوران ہندوؤں کو ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دی تھی آغا صاحب نے اُسے اس جُرم کے ارتکاب کے لئےعمر قید سزا سنانےکا مرکزی حکومت سے مطالبہ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں