Download (17) 42

غریبوں، یتیموں، ناداروں کی مدد کے لئے آقائی نامدار کے طریقہ کار کو اپنانا وقت کی ضرورت /روندر رینا

وزیراعظم کادورہ جموں اہمیت کاحامل جموں وکشمیرکیلئے نئی سوغات لے کرآ ئے گے /کوندر گپتا

سرینگر// بدعنوانیوں بے ضابطگیوں اور عوام کے حقوق پرشب خون مارنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کا عندیہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ نے کہاکہ رحمت اللعالمین نے حب الوطنی غریبوں یتیموں ناداروں کی دل جوئی کی جوتلقین کی ہے اس پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ادھرسابق وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کے دورہ جموں کو اہمیت کا کاحامل قرا ردیتے ہوئے کہا پچھلے چا ربرسوںسے بالخصوص نمایاں کمی آئی ہے اور لوگ ترقی کی راہوں پرگامزن ہوئیے ہیں ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق رحمت العالمین ﷺکی تعلیمات کوبنی نواع انسان کے لئے بقا کی ضمانت قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ روندر رینا نے کہاکہ یتیموں ناداروں غریبوں کی مدد کرنا ہرمکتب ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے فرد کی ذمہ داری ہے ا و رآپ ﷺ نے انصاف کی سربلندی انسانیت کی بقا کی جو تلقین کی ہے اس پر عمل کرنے سے ہی ہم انسان او رانسانیت کوزندہ بھی رکھ سکتے ہے اور بہترشہری ہونے کاثبوت فراہم کرسکتے ہیں ۔یتیموں غریبوں ناداروں کے حقوق پر شب خون مارنے والوں بدعنوانیوں بے ضابطگیوں اور رشوت خوری میں ملوث لوگوں کوجموںو کشمیر کے لوگوں کے لئے نا قابل برداشت قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اور کوئی چارہ نہیں ہے ۔ادھر جموں وکشمیر کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر کوندر گپتا نے وزیراعظم کے دورہ جموںو کشمیرکوانتہائی اہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم ایک سو کے قریب تعمیراتی پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد اور انہیں عوام کے نام وقف کرنے کے علاوہ نئی اسکیموں کااعلان بھی کرنے جارہی ہے جسے جموںو کشمیرکے عوام کومعاشی اور اقتصادی طور پرمدد فراہم ہوگی او روزیراعظم نے پچھلے دس سالہ اپنے دور اقتدار میں ملک کے لئے بالعموم اور جموں وکشمیرکے لئے بالخصو ص تعمیروترقی لوگوں کی فلاح وبہبو داو اسکیموں کوبروئے کار لانے کیلئے خاطرخواہ اقدامات اٹھائے ہے او ربھارتیہ جنتا پارٹی اپنے کام کی بنیاد پر لوگوں سے ووٹ مانگے گی اور ملک کاعوام اس بات کوبخوبی جانتے ہیں کہ جہاں جموں وکشمیر کی زمینی صورتحال تبدیل ہوئی وہی ملک کے غریب عوام کے لئے وزیراعظم نے جواقدامات اٹھائے ہے وہ انتہائی اہمیت کے حامل ہے اور ان کی بنیادوں پرملک کے رائے دہندگان بھارتیہ جنتا پارٹی کوتیسری بار خدمت کرنے کا موقع فراہم کریگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں