سرینگر/ سٹی رپورٹر /عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں منعقد کی گئی اِس کانفرنس کا اہتمام جعفریہ ویلفر سوسائٹی دیوسر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں مقررین نے پیغمبر اکرم حضرت محمد ﷺ کو تمام عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے ان کے انسانیت اور امت کے نام حقیقی پیغام کو عام کرنے پر زور دیا۔
کانفرنس میں مولانا شیخ غلام رسول نوری ، مولانا مسرور عباس انصاری کے علا وہ مختلف مکاتب ہائے فکر کے لوگ موجود تھے۔ شیخ فردوس علی نے سیرت نبی کے حوالے سے اپنے تقریر میں کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں پرظلم و بربریت کا قہر جاری ہے۔ہر آے دن مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ سیرت نبی کو اپنا کر ظالم کے مد مقابل ایک چٹان کی طرح کھڑے ہو جاییں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیرت نبی کانفرنس کا پیغام اور مقصد یہ ہونا چاہئے کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی کوئی مظلوم، مسکین ،لاچار،یتیم وغیرہ ہوں ان کی بلا تفریق مزہب و ملت مدد و حمایت کی جانی چاہیئے۔ شیخ فردوس علی نے یہ بھی کہا کہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ ہمیشہ حسن سلوک سے یش آنا چاہیئے ۔اپنے پڑوسی کے ساتھ صلح رحمی برتنی چاہیے۔ہمیں چاہیے کہ اپنے کردار کو دنیا کی غلاظت سے پاک و صاف رکھ کر دنیا کو دکھائیں کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا امتی ایسا ہوتا ہے۔جو نہ کبھی کسی پر ظلم کرتا ہے اورنہ کبھی ظلم ہونے پر خاموشی اختیار کرتا ہے ۔کانفرنس سے دیگر کئی علما کرام نے بھی خطاب کیا ۔