882469 32

’عید الفطر‘ خدا کی بندگی میں اک نئی زندگی شروع کرنے کا دن ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین فرازی نیا

ایران //حرم امام رضا (ع) کے شعبہ تبلیغ و ثقافت کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین فرازی نیا نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور اس عید کو ’’عہد بندگی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: خد وند متعال سے دعا ہے کہ عید فطر اور رمضان المبارک کی عبادتوں کو شرف قبولیت عنایت فرمائے ، اس عید کو اس لیے عید قرار دیا گیا ہے تا کہ مسلمان ایک ساتھ جمع ہوں اور خدا کی دی ہوئی نعمتوں کا شکریہ ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا:حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب(ع) نے فرمایا کہ عید الفطر کے دن نماز پڑھنے کے لیے گھر سے جب نکلو تو عید کی نماز پڑھنے سے پہلے فطرہ ادا کرو، ہمیں اس عید الفطر کی نماز سے سبق حاصل کرنا چاہئے کیونکہ عید الفطر کا دن قیامت کے دن سے بیت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔

حوزوی امور کے لئے متولی حرم امام رضا علیہ السلام کے معاون نے مزید کہا: روایت میں مزید بیان کیا گیا ہے کہ عید الفطر کی نماز کے موقع پر صبح کے وقت اپنے گھر سے نکلنا صبح قیامت مردوں کا اپنی قبروں سے نکلنے کے مترادف ہے، روایت میں مذکور ہے کہ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ روزے دار مردوں اور عورتوں حد اقل یہ جزا دیتا ہے کہ اس دن ایک فرشتہ خدا وند متعالی کی جانب سے بلند آواز میں کہتا ہے کہ مبارک ہو ، اللہ نے رمضان المبارک کے روزے اور عید فطر کے صدقے میں تمہارے پچھلے گناہوں کو معاف کر دیا ہے، لہذا تم آج سے نئے سرے سے اپنی زندگی کا آغاز کرو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں