4955157 59

عدالت طلبی اور دینداری امت مسلمہ کی مشترکہ خواہش ہے، صدر رئیسی

ایران // ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران دانشورون کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ایران کو چاہتے ہیں کیونکہ انقلاب اسلامی ظلم، ناانصافی اور استعمار کے خلاف وجود میں آیا ہے۔ پاکستانی عوام ظلم اور استکبار سے نفرت کرتے ہیں اور مظلومین کی نجات کی صدا بلند کرتے ہیں۔ اسی لئے پاکستانی اور ایرانی عوام ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی خواہی اور دینداری مسلمانوں کی مشترکہ خواہش ہے۔ مسلمانوں کی بصیرت ان کے درمیان اختلافات پیدا ہونے میں رکاوٹ ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ غزہ میں بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں سمیت 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کئے گئے لیکن انسانی حقوق کے دعویدار امریکہ، برطانیہ اور فرانس اس کے باوجود صہیونی حکومت کی حمایت پر مصر ہیں۔ ان ممالک کی وجہ سے اقوام متحدہ بھی اپنی افادیت کھوچکا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ آج عالم بشریت ایسے نظام کی تلاش میں ہے جس میں مظلوم کو ظالم سے اپنا حق ملے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار نے عراق اور شام میں داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کو وجود میں لایا اور انتخابی مناظرے کے دوران خود ہی اعتراف کرلیا۔ عراق اور شام میں بہت زیادہ خون بہایا گیا لیکن پھر بھی استکبار اپنی سازش میں کامیاب نہ ہوسکا۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں