2020519 61

طوفان الاقصی آپریشن انقلاب اسلامی کی امنگوں میں سے ایک ہے

طوفان الاقصی آپریشن انقلاب اسلامی کی امنگوں میں سے ایک ہے

تہران// نماز جمعہ تہران کے خطیب نے کہا: لندن اور پیرس کی سڑکوں پر لوگوں کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ غاصب صہیونی حکومت بہت جلد نابود ہونے والی ہے۔
نماز جمعہ تہران کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے غزہ کی موجودہ صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: طوفان الاقصی آپریشن انقلاب اسلامی کی امنگوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حملہ آور سے مذاکرات کوئی معنی نہیں رکھتے۔
نماز جمعہ تہران کے خطیب نے کہا: گزشتہ 40 سالوں کے دوران فلسطینی مجاہدین دفاعی پوزیشن پر تھے لیکن اب وہ دفاعی پوزیشن سے نکل کر جارحانہ پوزیشن میں آ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا: حماس نے اپنے راسخ ایمان اور طاقت کے ذریعہ غاصب صہیونی حکومت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور امریکہ کی بھی ہڈیاں ٹوٹنے کی اوازیں سنی گئی ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین صدیقی نے غاصب صہیونی حکومت کے ہاتھوں عورتوں اور بچوں کے قتل عام اور غزہ میں ہسپتالوں پر حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان واقعات نے دنیا بھر کے لوگوں کے ضمیر کو بیدار کر دیا حتی امریکہ کے لوگوں نے بھی وائٹ ہاؤس کے سامنے فلسطینیوں کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: لندن اور پیرس میں لوگوں کا احتجاج غاصب صہیونی حکومت کی بہت جلد نابودی کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں