1777565 103

طوفان الاقصیٰ، فلسطینی قوم کی 75 سالہ مظلومیت اور آوارگی کا نتیجہ تھا، امام جمعہ تہران

طوفان الاقصیٰ، فلسطینی قوم کی 75 سالہ مظلومیت اور آوارگی کا نتیجہ تھا، امام جمعہ تہران

تہران// امام جمعہ تہران حجت الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ، فلسطینی قوم کی 75 سالہ مظلومیت اور بے گھر ہونے کا نتیجہ تھا۔ آج ہمارا مسئلہ، مسئلہ فلسطین ہے۔

امام جمعہ تہران حجت الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج اکبری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمارا مسئلہ، مسئلہ فلسطین ہے، کہا کہ غاصب اسرائیل شجرۂ خبیثہ ہے اور یہ خبیث و پلید شجرہ کے مقابلے میں شجرۂ طیبہ ہے اور اس شجرۂ خبیثہ کی کوئی جڑ یا اسے کوئی دوام نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غاصب اسرائیل کی جڑیں کھوکھلی ہیں، طوفان الاقصیٰ ایک بے مثال واقعہ ہے، جس نے مشرق وسطیٰ کی تاریخ بدل ڈالی ہے، مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں مسئلہ فلسطین بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ زیربحث ہے۔ فلسطین کے واقعات اس زمانے کے ان وحشی طبقات کے ہاتھوں وجود میں آئے ہیں جو قرآن کریم کے مطابق، شجرۂ خبیثہ ہے۔

امام جمعہ تہران نے کہا کہ غاصب اسرائیل تمام برائیوں کا مجموعہ ہے۔ اس خبیث درخت کی جڑیں کفر، نفاق اور جہالت و منافقت سے سیراب ہوئی ہیں۔ اس گندے درخت سے سوائے بے حیائی، بے شرمی، خود غرضی، ظلم، جرم اور دہشت کے پھل کے سوا کسی چیز کی امید نہیں رکھی جاسکتی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حاج اکبری نے طوفان الاقصیٰ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن مشرق وسطیٰ کی تاریخ میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا اور یہ دنیا کو 7 اکتوبر سے پہلے اور اس کے بعد کے دو حصوں میں تقسیم کرسکتا ہے۔ فلسطینی قوم نے 75 سال غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں ظلم و بربریت برداشت کرنے کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے، کیونکہ 16 سال سے غاصب اسرائیل غزہ کا زمینی، سمندری اور فضائی محاصرہ کرکے اسے جیل میں تبدیل کئے ہوئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں عقل سے پیدل لوگوں کی حکومت قائم ہوئی جو عقل اور انسانیت سے عاری تھی، لہٰذا اس حکومت کے مظالم کی وجہ سے فلسطینی مزید طاقتور ہوگئے۔

انہوں نے امریکی دوہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی بنیاد ہی کروڑوں انسانوں کے قتل عام پر رکھی گئی ہے۔ جاپان میں ایٹم بم کا استعمال کیا۔ ایران کے خلاف صدام کی حمایت کی۔ امریکہ کا ہاتھ ہمارے خون سے رنگین ہے۔ حالیہ عشرے کے دوران عراق میں داعش جیسی وحشی تنظیم وجود میں لائی۔ غاصب صہیونی حکومت کی بنیاد ڈالنے والا برطانیہ بھی برصغیر سمیت دنیا کے مختلف کونوں میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج اکبری نے کہا کہ حالیہ دنوں، امریکہ اور مغربی ممالک کا منافقانہ چہرہ سامنے آیا ہے اور فلسطینی مجاہدین کے حملوں کے بعد غاصب صہیونی حکومت کی کمزوریاں بھی کھل کر سامنے آگئیں، لہٰذا امریکہ نے میدان جنگ کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ عالمی استکباری قوتوں نے غزہ میں بے گناہوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ فلسطین اور فلسطینی عوام کے مدافع مزاحمتی جوان ہیں، جنہوں نے غاصب اسرائیل کی نیندوں کو حرام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں