0

ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر پلوں پر کام جلد مکمل ہوگا

لوگوں کی راحت رسانی کیلئے ہر مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا / وحید پرہ

سرینگر // ڈوگری پورہ اور ریشی پورہ کے علاوہ ضلع پلوامہ میںجنتے بھی زیر تعمیر پل ہے ان کو جلد مکمل کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ میں انتظامیہ کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھاؤں گا تاکہ عوام کو درپیش مشکلات ہے وہ حل ہوں۔ سی این آئی کے مطابق ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان نے اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں خاص طو رپر ڈوگری پورہ اور ریشی پورہ کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سننے ۔ ڈوگری پورہ اور ریشی پورہ میںلوگوں نے ممبر اسمبلی کو دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل کو مکمل کرنے میں تاخیر کا مسئلہ اٹھایا اور اس کو مکمل کرانے کی پُر زور مطالبہ کیا جس وحید الرحمان پرہ نے عوام کو یقینی دلایا کہ یہاں زیرتعمیر پلوں کے کاموں کو بہت جلد تکمیل کیا جائے گا۔وحید الرحمان پرہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں پل اہمیت کے حامل ہے اور ان پر کام جلد ہی مکمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا میں انتظامیہ کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھاؤں گا تاکہ عوام کو درپیش مشکلات ہے وہ حل ہوں۔ جبکہ انہوں نے موجود سرکار سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کی اور توجہ مرکوز کریں اور جو بھی ترقیاتی منصوبوں ضلع پلوامہ ہے ان پر کام جلد از جلد مکمل کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں