0

صیہونی وزیر جنگ کا شام کی گولان ہائٹس کے علاوہ جبل الشیخ پر بھی قبضے کا اعلان!

الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے شام کی جبل الشیخ پہاڑیوں پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے اسے51 سال کے انخلاء کے بعد ایک تاریخی اور متاثر کن واقعہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ گولان کی پہاڑیوں اور جبل الشیخ کی بلندیوں کا مشاہدہ کیا، اور اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ موسم سرما میں ان پہاڑیوں پر مکمل طور پر قبضہ کریں۔

واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے صیہونی حملوں کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے اعلان کیا کہ شام ایک اور جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔ اپنے آپ کو جہادی کہلانے والے تکفیری گروہ صیہونی رجیم کی جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مہر خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں