0

صیہونی حکومت کی فوج کی جانب سے یحییٰ السنوار کے قتل کا دعویٰ

صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ایک آپریشن کے دوران حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے امکان کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ فی الحال شہید ہونے والوں کی شناخت کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے اور جس عمارت میں آپریشن کیا گیا وہاں اسرائیلی قیدیوں کی موجودگی کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔

حماس نے صیہونی حکومت کے دعوے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

تہران میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد السنوار کو ان کا جانشین نامزد کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے بھی غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے السنوار کے قتل کا دعویٰ کیا تھا۔

مہر نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں