170707478 115

صیہونی حکومت ختم ہورہی ہے، یورپ والے خود کو مسلمانوں کےغیظ وغضب کا نشانہ نہ بنائيں۔وزیر دفاع ایران

صیہونی حکومت ختم ہورہی ہے، یورپ والے خود کو مسلمانوں کےغیظ وغضب کا نشانہ نہ بنائيں

ایران // وزیر دفاع بریگیڈیئر محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ختم ہورہی ہے، یورپی حکومتیں خیال رکھیں خود کو مسلمانوں کے غیظ وغضب کا نشانہ نہ بنائيں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ جو حکومت مختلف سطح پر پہلے سے اندازہ نہ لگاسکے کہ اس کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے اور غیر متوقع صورتحال سے دوچار ہوکر مبہوت رہ جائے، وہ دفاعی نقطہ نگاہ سے کمزور ہے۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اسٹریٹیجک، آپریشنل اور ٹیکٹیکل تینوں سطح پر دھوکے میں رہی اور اچانک ایسی صورتحال سے دوچار ہوئی کہ مبہوت رہ گئي، بنابریں اس کے لئے کہا جاسکتا ہے کہ اس کا تانا بانا بکھر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو فلسطینی مجاہدین کے آپریشن طوفان الاقصی کا غیر متوقع طور پر اچانک سامنا ہوا جس سے پتہ چلتا ہے کہ دفاعی اور انٹیلیجنس کے شعبے میں اس کے سارے دعوے صرف فریب تھے۔
ایران کےوزیر دفاع نے کہا کہ امریکی بھی جو اسٹریٹیجک اوراندازوں کی غلطیوں میں سرآمد ہیں، صیہونیوں کے ساتھ اس دلدل میں کود پڑے ہیں، یقینا وہ بھی سخت چوٹ کھائيں گے۔
ایران کے وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ علاقے کے ممالک اور دنیا کے مسلمانوں اور حریت پسندوں کے صبر کی ایک حد ہے، یقینا اس علاقے کے ملکوں نے مختلف آپشن مد نظر رکھے ہیں اور وہ ان پر غور کررہے ہیں ۔
بریگیڈیئر محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ اگر یہ جنگ جلد ہی نہ روکی گئي اور صیہونی نیز ان کے حامی اس غلط راستے سے نہ پلٹے جو انھوں نے اپنایا ہے، تو علاقے میں بھی اور اس سے باہر بھی ان پر کاری وار لگیں گے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ خبردار کیا کہ وہ یورپی ممالک بھی جو صیہونیوں کی مدد کررہے ہیں، خیال رکھیں، خود کو مسلمین عالم کے غیظ و غضب کا نشانہ نہ بنائيں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں