0

صہیونی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم ناکام ہوں گے، صدر پزشکیان کا نومنتخب لبنانی صدر کے نام پیغام

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نومنتخب لبنانی صدر جوزف عون کے نام ایک پیغام میں ان کو اکثریت کے ساتھ لبنان کے نئے صدر کے طور پر انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔

صدر پزشکیان نے امید ظاہر کی کہ لبنان کی سیاسی جماعتوں اور گروہوں کی اکثریت کے اتفاق سے ہونے والا انتخاب ملک میں سیاسی استحکام، اقتصادی ترقی اور لبنانی عوام کے لیے مزید امن و سکون کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اور خطے کے بارے میں صہیونی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم ناکام ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں