الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام پر تکفیری دہشت گردوں کے قبضے کے بعد صہیونی حکومت کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ صہیونی فضائی حملوں میں شام کا دفاعی انفراسٹرکچر مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔
صہیونی حکومت کے حملوں پر شام پر قابض تکفیری گروہ تحریر الشام اور امریکہ سمیت مغربی ممالک مکمل خاموش ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونی گوتریش نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے شام پر حملے قابل مذمت ہیں۔
ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوتریش شام پر صہیونی حکومت کے حملوں کی تشویش کے ساتھ نگرانی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لئے بین الاقوامی سطح اقدمات کی ضرورت ہے۔