صدرِ جمہوریہ اسلامی ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے قم المقدس کے دورے کے دوران آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدرِ مملکت آج 31 اکتوبر 2024ء بروز جمعرات کو ایران کے شہر قم المقدس کے دورہ پر گئے ہیں۔
صدر مملکت قم المقدس پہنچنے پر سب سے پہلے حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے حرم کی زیارت کے لیے گئے اور بارگاہِ بانوئے کرامت میں مدفون مراجع کرام اور علماء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے قم کے دورہ کے دوران مختلف مراجع عظام و علماء کرام سے ملاقات بھی کریں گے۔