0

شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان کی سیاسی جماعتوں سے اپیل

جموں کے اقلیتی طبقہ کے حقیقی لیڈروں کو ٹکٹ دے کر سیکولر ازم کی آبیاری کی جائے

جموں // صدر شیعہ فیڈریشن عاشق حسین خان نے تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں سے مودبانہ اپیل سے کر کے صوبہ جموں کے ضلع کٹھوعہ سانبه و جموں کے اقلیتی طبقہ کی بھلائی و بہبودی کو یقینی بنانے کیلئے اقلیتی طبقہ کے حقیقی لیڈروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کی مانگ کی ہے۔ ایک پریس بیان میں عاشق حسین خان نے کہا ہے کہ ہر پارٹی غریبوں، پسماندوں و سماج کے پچھڑے طبقہ کی بھلائی و بہبودی کے گن گان کرتی ہیں مگر اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے کہ ضلع جموں ، سانبہ وکٹھوعہ کے اقلیتوں کا حال آزادی کے بعد سے اب تک بے حال کھڑے طبقہ کی بھلائی و بہبودی کے گن گان کرتی ہیں مگر اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے کہ ضلع جموں ، سانبہ وکٹھوعہ کے اقلیتوں کا حال آزادی کے بعد سے اب تک بے حال ہی ہے ۔ خان نے کہا کہ ان اضلاع کے مسلمانوں کو آج تک اسمبلی میں نمائندگی سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی پسماندگی بڑھتی ہی گئی، ترقی کے نام پر ان بستیوں کااستحصال ہی ہوا۔ان پسماندہ حال طبقہ جات کے نوجوانوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان بنا ہوا ہے یہاں بجلی پانی و سڑکوں کی حالت قابل رحم ہے ۔خان نے کہا کہ کئی دہائیوں سے یہ لوگ پریشانی کے عالم سے دو چار ہیں۔ ان کی حق تلفی ہوتی رہی ہے۔ان کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ اب تو رک جانا چاہئے ، عاشق حسین خان نے عرصہ دراز سے ہو رہی زیادتی کا ازالہ کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے اپیل کی ہے کہ وہ انصاف پسندی کا مظاہرہ کر کے بلاور،بنی سانبہ، جموں اور نگروٹہ اسمبلی حلقوں میں اقلیتی طبقہ کے حقیقی لیڈروں کو آگے لا کر عرصہ دراز سے ہو رہی نا انصافی کا خاتمہ کریں، خان نے ان اضلاع کے اکثریتی طبقہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صحیح معنوں میں سیکولرازم کی آبیاری کر کے اقلیتی طبقہ کے امیدواروں کو اپنی حمایت ووٹ دے کر کریں تاکہ سماج میں پنپ رہی نابرابری و مایوسی کا خاتمہ ہو سکے۔خان نے کہا کہ ان حلقہ جات کے اقلیتی طبقہ کے لوگ محرومی کا شکار ہیں، یہ کئی دہائیوں کے ستائے ہوئے ہیں، یہ اپنی بے بسی کی داستان کسی کوسنانے والے نہیں ہیں۔لیکن وقت کی مانگ ہے کہ سماج میں یکسانیت و انصاف پسندی کو تقویت دینے کے لئے سماج کے دبے کچلے و محروم طبقہ کو مناسب نمائندگی سے نواز کر ان کو بھی سماج میں جینے کا حق دیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں