ایران// آیت اللہ اعرافی نے صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا:میں خدا کے حضور میں تمام شیعہ علماء کی طرف سے قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم جب تک فتح حاصل نہ ہوجائے تب تک مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
بچوں کو قتل کرنے والی وحشی صیہونی حکومت کی مذمت میں حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شیعہ علمائے کرام فتح حاصل ہونے تک مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
پیغام کا جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
… النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ، إِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُودٌ، وَ هُمْ عَلَی مَا یَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِینَ شُهُودٌ، وَ مَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ یُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَمِیدِ.
(بروج، ۵-۸)
بچوں کا قتل عام کرنے والی ظالم و جابر صیہونی حکومت نے رفح پناہ گزین کیمپ پر اپنے وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے اپنے جرائم میں ایک بھیانک جرم کا اضافہ کیا ہےجس سے ہر اس شخص کے دل کو تکلیف پہنچتی ہے جس کے اندر ذرا بھی انسانیت باقی ہے۔
آج ہر گلی اور ہر کوچے سے ’’ بای ذنب قتلت؟‘‘ کی صدائیں آ رہی ہیں، کیا تم قتل کے مجرم ہو؟‘‘ اور ہر کوئی اس سرطانی غدود (اسرائیل) کی رذالت اور پستی کی باتیں کر رہا ہے۔
دنیا عنقریب وہ دن بھی دیکھے گی جب فلسطین کے مظلوم بچوں کا خون طاہر کا قطرہ اس حکومت اور اس کے بین الاقوامی حامیوں بالخصوص شیطان عظیم امریکہ کی کمزور بنیادوں پر گرجتے ہوئے تھپڑ کی طرح برسے گا اور اسے تباہ برباد کر دے گا، اسرائیل نے آج بے وطن اور بے گھر لوگوں کی پناہ گاہوں میں جو آگ لگائی ہے اس کی راکھ کل اس ظالم حکومت کا اپنے ہمراہ اڑا لے جائے گی۔
اے غزہ کے مظلوم لوگو !
بے شک آپ کے بچوں، عورتوں، نوجوانوں اور مردوں کی شہادت آپ کے اور ہمارے لیے بہت دردناک ہے، لیکن آپ کے اندر بے پناہ استحکام اور مزاحمت کا جذبہ ہے، آپ کی عظیم مزاحمت اور شہداء کا خون جلد ہی رنگ لائے گا اور بدنام زمانہ قابض صہیونی حکومت کے وجود کو اس طرح غرق کر دے گا کہ یہ حکومت دنیا بھر سے اپنی نجات کی دہائی دیتی پھرے گی۔
یقین جانئے کہ یہ تمام جرائم عظیم فلسطینی قوم کی مزاحمت اور پختہ ارادے کے سامنے غاصب صیہونی حکومت کی بے بسی کی نشاندہی کرتے ہیں ۔
اگرچہ غزہ اور رفح میں فلسطینی خواتین اور بچوں کی شہادت دردناک ہے لیکن اس سے زیادہ تکلیف دہ بات مغربی حکومتوں اور بعض عرب اور اسلامی حکمرانوں کی اس قسم کے جرائم کے خلاف خاموشی ہے جس کی وجہ سے دشمن آج رفح پر حملے کرنے کی جرات کر رہا ہے۔
بلاشبہ رفح پر حملہ کرنے اور بے گھر عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے میں امریکہ اور بعض مغربی حکومتوں کا کردارایسا ہے جس کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ایک ناقابل معافی گناہ ہے جسے کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا، اور شہدائے راہ قدس فتح موعود تک آپ کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
میں خدا کے حضور میں تمام شیعہ علماء کی طرف سے قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم جب تک فتح حاصل نہ ہوجائے تب تک مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ الیس الصبح بقریب۔
علی رضا اعرافی
سربراہ حوزہ علمیہ ایران
(حوزہ نیوز)