Whatsapp Image 2023 10 11 At 8.39.51 Pm 36

شیخ ابراہیم زکزاکی اپنے ایران کے دورے کے دوران تہران پہنچ گئے / ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

شیخ ابراہیم زکزاکی اپنے ایران کے دورے کے دوران تہران پہنچ گئے / ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

ایران// شیخ ابراہیم زکزاکی اپنے ایران کے دورے کے دوران آج صبح امام خمینی (رہ) انٹرنیشنل ایئرپورٹ تہران پہنچے ہیں۔

نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی برسوں کی اسیری، اذیت اور نظربندی کے بعد اپنے دوسرے غیر ملکی دورے پر آج امام خمینی (رہ) انٹرنیشنل ایئرپورٹ تہران پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رہ) ایئرپورٹ پر شیخ مجاہد کے استقبال کے لیے لوگوں کے مختلف گروہ بالخصوص طلباء اور اسٹوڈنٹس موجود تھے۔ جنہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی، شہید سردار حاج قاسم سلیمانی اور شیخ زکزاکی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

شیخ ابراہیم زکزاکی جب ایئرپورٹ سے باہر آئے تو لوگوں نے “اللہ اکبر”، “صلی علی محمد ۔ یاور رہبر آمد”، “شیخ ابراہیم ۔ خوش آمدید” جیسے نعروں سے ان کا استقبال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ امام خمینی (رہ) ایئرپورٹ پر شیخ ابراہیم زکزاکی کے استقبال کے لیے حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی کی نمائندگی میں ایک وفد بھی موجود ہے۔

نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم یعقوب زکزاکی کو تہران یونیورسٹی کونسل کے منتخب بورڈ کی منظوری سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ تہران یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری قومی اور بین الاقوامی سطح پر بااثر شخصیات کو دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں