خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے نائب انسپیکٹر جنرل محمد جعفر اسدی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت امریکی گرین سگنل کے بعد ہی غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں پر ظلم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی کے بعد صہیونیوں کی بساط لپیٹ دی گئی ہے۔ شہداء کا خون رائیگان نہیں جاتا ہے۔ آج فلسطین پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام حریت پسند آج فلسطینی عوام کے حامی ہیں۔ امریکہ اور یورپ کے ساتھ عرب ممالک میں بھی عوام کی ہمدردیاں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ مقاومت عالمی سطح پر مستحکم ہورہی ہے۔
جنرل اسدی نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کا سخت جواب دیا جائے گا اور صہیونیوں پر کاری وار کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق شہید ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا وظیفہ ہے اور مناسب وقت پر کاروائی کی جائے گی۔
(مہر خبر)