0

شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ اپنی دیرینہ آرزو یعنی شہادت کے اعلٰی درجے پر فائز ہو گئے

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر کا تعزیتی پیغام؛

سرینگر// انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید حسن موسوی صفوی کا تعزیتی پیغام مندرجہ ذیل ہے۔

بسمہ تعالیٰ
مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِینَ رِجَالࣱ صَدَقُوا۟ مَا عَـٰهَدُوا۟ ٱللَّهَ عَلَیۡهِۖ فَمِنۡهُم مَّن قَضَىٰ نَحۡبَهُۥ وَمِنۡهُم مَّن یَنتَظِرُۖوَمَا بَدَّلُوا۟ تَبۡدِیلࣰا

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری مجاہدد و عبد صالح شہید مقاومت حجت الاسلام والمسلمين سید حسن نصر اللہ”رضوان اللہ تعالیٰ علیہ “دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے فخر، اور مزاحمت کے عظیم نمونہ عمل تھے جو اپنی دیرینہ آرزو یعنی شہادت کے اعلی درجے پر فائز ہو گئے ان کی شجاعت،جہاد پیہم کی توصیف کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ان کی شہادت جہاں بھر کے مظلومین اور مستضعفین کے لئے عظیم المیہ ہےلیکن ہم پراُمید ہےکہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت،مزاحمت کے چمکتے پیکر کو مزید مضبوط کرے گی اور شہیدمقاومت کا نام ہمیشہ روشن رہے گامیں مجاہد عالی مقام، حجت الاسلام والمسلمين شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر حضرت صاحب العصر والزمان(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) ولی امر مسلمین حضرت سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی)، مراجع عظام، مجاہدین، مؤمنین، ملتِ مقاومت، لبنان کی صابر اور مجاہد عوام، تمام ملت اسلامیہ، اور شہید مقاومت کے عظیم خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے صہیونیت کی تباہ و نابودی کے لئے رب العزت سے دعا گو ہوں۔
إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ»

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں