2004612 45

شہید رابع علیہ الرحمہ کی درگاہ پر عظیم الشان سمینار اور کتاب کا رسم اجراء

شہید رابع علیہ الرحمہ کی درگاہ پر عظیم الشان سمینار اور کتاب کا رسم اجراء

دہلی// آفتاب فقاہت، شہید رابع حضرت میرزا محمد کاملؔ علیہ الرحمہ کی برسی کے موقع پر انجمن حسینی رجسٹرڈ دہلی کی جانب سے شہید رابع ؒ کی درگاہ پنجہ شریف پرانی دہلی میں سہ روزہ مجالس اور سمینار کا انعقاد ہوا۔
آفتاب فقاہت، شہید رابع حضرت میرزا محمد کاملؔ علیہ الرحمہ کی برسی کے موقع پر انجمن حسینی رجسٹرڈ دہلی کی جانب سے شہید رابع ؒ کی درگاہ پنجہ شریف پرانی دہلی میں سہ روزہ مجالس اور سمینار کا انعقاد ہوا، اس پروگرام میں ہندوستان کے نامور سوزخوان، مرثیہ خوان، ذاکرین، خطباء، منقبت خوان اور علماء نے شہید رابعؒ کی زندگی کے اہم گوشوں پر روشنی ڈالی اور فضائل و مصائب اہلبیت سے مومنین کے قلوب کو منور فرمایا جن میں سے نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام مہدی مہدوی پور، ایران کے کلچرل کاؤنسلر جناب فریدعصر، حجت الاسلام مولانا وصی حسن خان، حجت الاسلام مولانا رئیس احمد جارچوی اور حجت الاسلام مولانا اصطفیٰ رضا وغیرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں۔
پروگرام کے تیسرے روز یعنی 12 نومبر سن 2023ء بروز اتوار، شب کے موقع پر سمینار منعقد ہوا جس میں ہندوستان بھر سے آئے ہوئے مضمون نگار حضرات نے مقالہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔
انٹرنیشنل مائکروفلم نورسینٹرکی جانب سے شہید رابع علیہ الرحمہ کی مختصر و مفید سوانح حیات پر محققین دفتر نورمائکروفلم نے ایک مجلہ تیار کیا جس کا رسم اجراء اسی پروگرام میں منعقد ہوا، اس کے علاوہ مائکروفلم نور کی مدد سے شہید رابعؒ کی زندگی پر مشتمل ایک مستند (ویڈیو کلپ) بھی تیار کی گئی جو اس پروگرام میں پروجکٹر کے ذریعہ مومنین کو دکھائی گئی۔

یہ بھی بتاتے چلیں کہ شہید رابعؒ سے متعلق کتاب اور ویڈیو تیار کرنے میں حجت الاسلام مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی حجت الاسلام مولانا سید رضی زیدی پھندیڑوی(ایران کلچر ہاؤس-دہلی) اور حجت الاسلام مولانا ذیشان حیدر غازی (رجیٹوی)نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔
اس پروگرام میں قوم کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، کتاب کی رونمائی ہندوستان کے مشہور و معروف علمائے اعلام کے ہاتھوں وجود میں آئی جن میں سے نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجت الاسلام مہدی مہدوی پور، حجت الاسلام ممتاز علی ، حجت الاسلام محمد علی محسن تقوی ، مولانا ناظم علی خیرآبادی، مولانا محسن علی جونپوری، مولانا علی حیدر غازی ، مولانا رئیس احمد جارچوی، مولانا سید شہوارنقوی، مولانا سید تقی، مولانا ظفرالحسن جلالپوری ، مولانا قمرعباس قنبرسرسوی، مولانا علی ہاشم عابدی اور دیگر علماء و طلاب کرام کے علاوہ مومنین دہلی کے نام لئے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں