Download (6) 70

شہری ترمیمی قانون ملک میں ہر حال میںلاگوہو گاکوئی روکنے والانہیں

شہری ترمیمی قانون ملک میں ہر حال میںلاگوہو گاکوئی روکنے والانہیں
بی جے پی ایک دفعہ پھرمغربی بنگال اور ملک میں اقتدار میں آئے گی /امیت شاہ
سرینگر// ملک بھر میں شہری ترمیمی قانون کو ہر حال میں لاگو کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ بدعنوانی کے زریعے ملک کو نقصان پہنچانے اور ترقی کی راہوں پرجانے میں اڑچنے ڈالنے والے شہری ترمیمی قانون کی مخالفت کرتے ہیں ایک مضبوط مستحکم بھارت کے عوام کو تحفظ فراہم کر سکتاہے ۔مغربی بنگال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہاکہ 2024کے پارلیمنٹ الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کودو تہائی اکثریت سے کوئی نہیں روک سکتا اور پارٹی کا رکردگی کی بنیاد پرلوگوںسے ووٹ مانگے گی اورعوام اپنے ووٹ کاسوچ سمجھ کراستعمال کرکے کامیابی سے ہمکنار ہونگیں۔ حزب اختلاف کوبالعموم اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کوبالخصوص ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ جن سیاسی پارٹیوإ لیڈران شہری ترمیمی قانون لاگوکرنے کی مخالفت کرتے ہیں وہ دراندازی کے حق میں ہے اور غیرملکیوں کو ریاستوں مرکزی زیر انتظام علاقوں میں پناہ دے کرملک کے لئے تباہی پیدا کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شہری ترمیمی قانون ہر حال میں لاگوہوگا اور اس کے خلاف جوآوازیں آ رہی ہیں ملک کاعوام انہیں بھرپور جواب دیگا ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی دراندازی بدعنوانیوں کوناقابل برداشت سمجھتی ہے اسلئے شہری ترمیمی قانون کولاگوکرنے میں یقین رکھتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم کسی خاص فرقے کے خلاف نہیں ہیں ہم اقلیتوں کوتحفظ فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں اور عملی اقدامات بھی اٹھاتے ہیں ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ بغیر کسی جوازیت کے ملک میں رہنے والے غیر ملکی ہم پربوجھ کیوں بنے وہ اپنے ممالک میں رہے اور زندگی گزارے بھارت کوانہوںنے کیوں چناہیں ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم ایک مضبوط مستحکم پائے دار بھارت کے متمنی ہیں جس کے لئے ہم نے اقدامات اٹھائے ہیں ۔انہوں نے نوسالہ دور اقتدار کو بے داغ اور غریبوں کے حق میں قرار دیتے ہوئے کہاکہ 2014سے پہلے کانگریس صرف اپنے دس سالہ کاجائزہ لے انہوں؁ جواقدامات اٹھائے ہے اوربھارتیہ جنتا پارٹیہ نے جوکار کردگی منظر عامپرلائی ہے وہ کانگریس کے چالیس سالہ دورکے اقدام کے برابر ہے ۔وزیرداخلہ نے کہا را م مندر کی تعمیرکو لٹکانے والے ملک کے عوام کوکیاجواب دینگے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے دور اقتدامیں اس دیریانی مسئلے کوحل کرنے ملک کے لوگوں کی خواہشات اُمنگوں آزووں کی تکمیل کی تین طلاق پرپابندی عائدکردی 370کے خاتمے کویقینی بنایاعلیحدگی پسندی اور عسکریت کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے اقدامات اٹھائے سرجیکل اور ائرسٹرائیک کی کارروائیاں انجام دی انہوںنے کہانہ صرف ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی بلکہ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہوگی اورا س کے لئے مغربی بنگال کااب ممتا بنر جی کی کاروائیویو ں تنگ آ چکے ہیں ۔انڈیااتحاد کوبے معنی قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ اتحاد صرف بھارتیہ جنتا پارٹیٰ کوکمزور کرنے کے لئے عمل میں لایاجارہاہے تاہم اس کامستقبل مخدوش ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں