آغا حسن نے امام حسن عسکری ؑ کی سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی
بڈگام/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے بسلسلہ شہادت امام حسن العسکریؑ امام باڑہ میرگنڈ بڈگام میں سالانہ مجلس حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیر کے اطراف و اکناف کے عقیدت مندوں نے شرکت کی نے موقعہ کی مناسبت سے سے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلام ناب محمدی ؐ کے تحفظ و ترویج کے لئے خانوادہ نبوت ؐ کی عظیم قربانیوں اور فقید المثال خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسن العسکریؑ اسی سلسلہ عصمت کی ایک لڑی تھے جس کا ہر حلقہ انسانی کمالات کے جواہر سے مرصع تھا , علم وحلم , عفو وکرم , سخاو ت وایثار سبھی اوصاف بے مثال تھے۔ عبادت کا یہ عالم تھا کہ ا س زمانے میں بھی کہ جب آپ سخت قید میں تھے معتمد نے جس سے آپ کے متعلق دریافت کیا یہی معلوم ہوا کہ آپ دن بھر روزہ رکھتے ہیں اور رات بھر نمازیں پڑھتے ہیں آغا صاحب نے 2024 وقف ترمیمی بِل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا آج مرکز نے مختلف لوگوں کو نامہ ارسال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ وادی میں شیعہ وقف بورڈ پر اپنی رائے پیش کریں آغا صاحب نے واضح الفاظ میں کہا وقف املاک حکومت کی املاک نہیں ہے نہ ہی یہ راجا مہاراجاوں کی جائداد ہے بلکہ یہ شیعہ عوام کی اپنی ذاتی املاک ہیں جو انہوں نے مذہبی اور خیراتی کاموں کے لیے پیش کی ہے جس پر حدود شرعی نافظ ہیں اور متولیوں کا رول صرف حفاظت اور شرعی امورات میں خرچ کرنا ہے آغا صاحب نےاس مرکزی سوچ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا یہ غیر شرعی اقدام کسی بھی حال میں قابل قبول نہیں ہوگا اور یہ مداخلت فی الدین کا منہ بولتا ثبوت ہےجس سےعام لوگوں کا بھی باخبر رہناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے