امرتسر// شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کو بدھ کی صبح گولڈن ٹیمپل کے گیٹ پر ایک شخص نے گولی مارنے کی کوشش کی۔
مسٹر بادل وہاں ایک سیوادار کے طور پر اکال تخت کی طرف سے دی گئی سزا بھگت رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت نارائن سنگھ چورا کے طور پر کی گئی ہے۔
امرتسر کے پولیس کمشنر گرپریت سنگھ بھلر نے میڈیا والوں کو بتایا کہ الرٹ پولیس نے مسٹر بادل پر حملہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔اس دوران ایس اے ڈی، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر حکمراں عام آدمی پارٹی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔
یو این آئی