0

شام کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویش ناک شامی عوام کی اپنے بہترین مستقبل کا فیصلہ کریں آغا حسن

کشمیر//جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر و بانی انجمن بین المذاہب حجت الاسلام والمسلمين آغا سید الموسوی الصفوی نے شام میں موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا اس وقت شام کے مستقبل کے بارے میں کسی مداخلت اور غیر ملکی تسلط کو خاطر میں لائے بغیر فیصلہ کرنا وہاں کے عوام کی ذمہ داری ہے۔آغا صاحب نے کہا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد فوجی تنازعات کو ختم کرنے، دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے اور شامی معاشرے کی تمام اکائیوں کی شرکت سے قومی مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک جامع حکومت تشکیل دی جا سکےآغا صاحب نے شام کی موجودہ نازک صورت حال میں ملک کے تمام باشندوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانےپر زور دیتے ہوئے کہا مذہبی مقدس مقامات کی حفاظت بھی بین الاقوامی قانون کے معیار کے مطابق بہت ضروری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں