تو اٹھا قوم کی تقدیر کا محافظ بن کر
تیری تدبیر نے طوفانوں کے رخ موڑ دئے
انا لله وانا اليه راجعون
جموں // مومنین، جیسا کہ آپ سب حضرات جانتے ہیں کہ حزب اللہ لبنان کے رئیس و قائد سید حسن نصر اللہ اور آپ کے رفقاء کو غاصب و جابر اسرائیل نے شہید کر دیا۔ ان تمام شہداء کے لواحقین کو شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں اور انجمن حسینی بٹھنڈی جموں، امام جمعہ سید زوار حسین جعفری و انجمن حسینی کے جنرل سیکریٹری وترجمان اعلیٰ شیعہ فیڈ ریشن جموں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔تمام امت مسلمہ بالخصوص یوٹی جموں و کشمیر کے شیعہ مسلمانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان تمام شہداء کیلئے خصوصی دعائیں فاتحہ خوانی و کانفرنسیں منعقد کریں میرا یقین کامل ہے کہ یہ قربانیاں اور شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ، ضرور ایک نہ ایک دن غرہ فلسطین کی مظلوم عوام کو آزادی ملے گی۔ شہید سید حسن نصراللہ دنیا کے تمام مظلوموں مسکینوں اور ناداروں کے مسیحا تھے آئیے ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ان تمام شہداء کے مشن کو آگے لے جانے میں اپنا فرض نبھائیں گے۔ کربلا ہمارے لئےایک درس گاہ ہے۔لہذا یہ میرا مانا ہے کہ ایک سید نصر اللہ کو شہید کرنے سے لاکھوں نصر اللہ پیدا ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ میں منجی عالم بشیرت بقیه الله الاعظم امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف آپ کے نائب برحق رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت الله العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای (مدظلہ) آیت اله العظمیٰ سید علی سیستانی (مدظلہ)و دیگر تمام مراجع کرام کوشیعہ فیڈریشن صو به جموں، انجمن حسینی بھنڈی کی طرف سے تعزیت پیش کرتا ہوں ۔