0

سیاحت کا عالمی دن: دنیا بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کی خوبصورتی کو دیکھیں

خطے کے بھرپور ثقافتی ورثے اور گرمجوشی کی مہمان نوازی کو تلاش کرناکریں / منوج سنہا

سرینگر // لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے دنیا بھر سے لوگوں کو جموں و کشمیر کے قدرتی حسن کو دیکھنے کیلئے مدعو کیا۔ سی این آئی کے مطابق سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر سے باہر کے لوگوں کو آنا چاہیے اور اس خطے کے بھرپور ثقافتی ورثے اور گرمجوشی کی مہمان نوازی کو تلاش کرنا چاہیے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ایل جی جموں کشمیر نے لکھا ’’عالمی یوم سیاحت کے موقع پرمیں دنیا بھر سے لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور جموں کشمیر کی الہی خوبصورتی، بھرپور ثقافتی ورثے اور گرم جوشی سے مہمان نوازی کریں‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں