Whatsapp Image 2023 03 25 At 9.09.50 Pm

سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین ہونے والا معاہدہ، ایمانی معاہدہ ہے

سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین ہونے والا معاہدہ، ایمانی معاہدہ ہے

ایران// امام جمعہ شہر قزوین ایران نے نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ، برتری، حکمت، عزت، اقتدار اور ایمان کی رو سے وجود میں آیا ہے۔

امام جمعہ شہر قزوین ایران نے اپنے خطبات جمعہ میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قوم یقین رکھے کہ یہ معاہدہ برتری، حکمت، عزت، اقتدار اور ایمان کی رو سے ہوا ہے۔ ہم نہیں بدلے ہیں بلکہ ہم نے سسٹم کو بدلا ہے اور یہ معاہدہ نئے حالات کے پیش نظر وجود میں آیا ہے۔

امام جمعه قزوین نے کہا کہ ہم کئی سالوں تک جدوجہد کی، شاہ کے فرار ہونے تک جیلیں اور اذیتیں برداشت کیں اور متعدد شہادتیں دیں، صدام کے جہنم واصل ہونے تک ہم نے جنگیں لڑیں، بختیار اور بنی صدر کے فرار ہونے تک ہم نے مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کیا، یہ سب امریکی ایجنٹ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہمارا یہ حال ہوا کرتا تھا کہ ہمیں اپنے دشمنوں سے برسوں تک لڑنا پڑتا تھا، لیکن اب ہماری طاقت کا یہ عالم ہے کہ امریکہ اور اس کے ایجنٹ انفرادی طور پر نہیں بلکہ گروپ کی صورت میں بھاگ رہے ہیں۔

خطیبِ نماز جمعه قزوین نے اس بات پر زور دیا کہ ان باتوں کا مطلب، اسلام کی عزت ہے، یہ وہ طاقت ہے جو رہبرِ انقلاب اسلامی کی حکیمانہ تدابیر سے وجود میں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں