سرینگر میں جموں کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے زیر اہتمام وطن کی حفاظت اور سلامتی میں علماے کرام کی ذمہ داریاں” کے عنوان پر سیمنار کا انعقاد
بھارت کی مختلف ریاستوں سے کئی علماء کی شرکت کہا اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو اخوت،یکجہتی،محبت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے
سرینگر/ جموں کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے زیر اہتمام سرینگر میں وطن کی حفاظت اور سلامتی میں علماے کرام کی ذمہ داریاں” کے عنوان پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے علمائے کرام نے شرکت کی۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کی جانب سے چھتہ بل سرینگر میں واقع ہوٹل اوپیرا ان کے کانفرنس ہال میں وطن کی حفاظت اور سلامتی میں علمائے کرام کی ذمہ داریاں” کے عنوان پر ایک روزہ سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔سیمنار میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے کئی نامور مذہبی سکالروں جن میں مولانا سید صائم مہدی، مولانا مرزا یعسوب عباس، سید حسین مہدی شامل تھے۔ رضوی، سید حسین مہدی رضوی، مولانا مصطفی علی خان فیض، مولانا سید محمد اسلم رضوی، مولانا جمال حیدر دیوبندی، مولانا سید معصوم علی زیدی، مولانا بشارت حسین، مولانا سید نور اللہ زیدی، مولانا سید وسیم حیدر رضوی، مولانا محسن عباس زیدی، مولانا علی حیدر نقوی، مولانا شیخ نذیر المہدی محمدی، مولانا سید عبداللطیف بخاری، آغا سید عباس رضوی، شری سنت پال سنگھ (سابق صدر گردوارہ پربندھک کمیٹی)، شری آر این پنڈتا (سابق ڈائریکٹر جے اینڈ کے فشریز ڈیپارٹمنٹ، اشوک کمار پنڈت کاری ہالو کے علاوہ دیگر کئی شخصیات نے شرکت کرکے سیمنار سے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو اخوت،یکجہتی،محبت،بھائی چارہ اوراحترام انسانیت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے سیمنار کے دوران جہاں علمائے کرام نے وطن کی حفاظت اور سلامتی میں علماے کرام کی ذمہ داریاں “کے موضو پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا وہی تعلم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علماء اور اساتذہ بچوں کو بہترین شہری بنانے میں اپنا بھرپور رول ادا کریں۔مقررین نے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ہے۔