Download (6) 24

سرینگر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بجلی انسپکٹر کی موت واقع

سری نگر //پارمپورہ علاقے میں بدھ کے روز محکمہ بجلی کے ایک انسپکٹر کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں بدھ کے روز ایک بجلی انسپکٹر کو کچھ مرمتی کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت امتیاز احمد ساکن چھتہ بل سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں