Download 49

سرکاری ایجنسیاں ’تاناشاہ‘ کے اشارے پر مار رہیں چھاپہ، کسان کا بیٹا ہوں، گھبرائوں گا نہیں/ستیہ پال ملک

جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے احاطے سمیت 29 دیگر مقامات پر چھاپے اور تلاشیاں لی گئی

سرینگر // کیرو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں 2200کروڑ روپے کے گھوٹالے معاملے میں مرکزی تفتیشی ایجنسی ( سی بی آئی ) نے تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے احاطے کے علاو اور 29 دیگر مقامات پر چھاپے مارے اور وہاں تلاشیاں لی ۔ سی این آئی کے مطابق سنیٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی آئی ) نے 2,200 کروڑ روپے کے کیرو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے احاطے اور 29 دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔حکام نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے صبح اپنی کارروائی شروع کی جس دوران جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، بہار اور راجستھان کے علاوہ دہلی اور ممبئی کے متعدد شہروں میں 30 مقامات پر چھاپے ڈالیں اور وہاں تلاشی لی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گروگرام اور باغپت کے علاوہ آر کے پورم، دوارکا اور دہلی کے ایشین گیمز ولیج میں ملک سے منسلک احاطوں کی تلاشی لی گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ تلاشیوں میں ملک کے مبینہ ساتھیوں، چناب ویلی پاور پروجیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سابق چیئرمین نوین کمار چودھری اور پٹیل انجینئرنگ لمیٹڈ کے عہدیداروں کے احاطے کا بھی احاطہ کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ یہ کیس کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ (ایچ ای پی) سے متعلق 2,200 کروڑ روپے کے سول ورک کنٹریکٹ دینے میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق ہے۔سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے کہا کہ یہ کیس 2019 میں ایک نجی کمپنی کو کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ (ایچ ای پی) کے سول ورکس کے تقریباً 2,200 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دینے میں بدعنوانی کے الزامات پر درج کیا گیا تھا۔ ادھر جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے اپنے گھر پر سی بی آئی کے چھاپہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیمار ہونے کے باوجود ان کے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسان کا بیٹا ہوں اور گھبرائوں گا نہیں۔ خیال رہے کہ سی بی آئی نے جموں و کشمیر کے کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں جمعرات کی صبح دہلی میں سابق گورنر ستیہ پال ملک کی رہائش گاہ اور دفتر کی تلاشی لی۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق مرکزی ایجنسی نے جموں و کشمیر میں 30 مقامات پر بھی چھاپے مارے۔سی بی آئی کی چھاپہ ماری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ستیہ پال ملک نے ایکس پر لکھا، ’’گزشتہ 3-4 دنوں سے میں بیمار ہوں اور اسپتال میں داخل ہوں۔ اس کے باوجود میرے گھر پر تاناشاہ کی طرف سے سرکاری ایجنسیوں کے چھاپے مروائے جا رہے ہیں۔ میرے ڈرائیور اور میرے معاون پر بھی بلاوجہ چھاپے مار کر انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔ میں ایک کسان کا بیٹا ہوں، ان چھاپوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ میں کسانوں کے ساتھ ہوں۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں