ووٹنگ مراکز پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی ، پہلے مرحلے میں مجموعی شرح فیصد 60سے زائد رہی
پہلے مرحلے میںہونی والی ووٹنگ کے ساتھ ہی 219امید واروں کا قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگیا
سرینگر // سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ دس سال بعد جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت آج ووٹ ڈالیں گے ۔ ووٹنگ مراکز پر جوش و خروش دیکھنے کو ملا اور صبح سے ہی جگہ جگہ پر قطاروں میں لوگ ووٹ ڈالنے کے انتظار میں نظر آئیں ۔ پہلے مرحلہ میں جموں کشمیر میں ہونے والی ووٹنگ کی شرح فیصد 60فیصدی سے زائد رہی ۔ جس کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میںہونی والی ووٹنگ کے ساتھ ہی 219امید واروں کا قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگیا ۔سی این آئی کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات اور تمام تیاریوں کے بیچ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ مکمل ہوئی ۔ بدھ کی صبح انتخابات کا پہلا مرحلہ جمہوری عمل کا آغاز ہے۔ پہلے مرحلے میںہونی والی ووٹنگ کے ساتھ ہی آج 219امید واروں کا قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہو گیا ۔خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی اور سابقہ ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ جموں و کشمیر میں پہلی بڑی انتخابی لڑائی ہے اس بیچ حفاظت کے سخت انتظامات کئے جاچکے ہیں اور پولنگ مراکز کے ارد گرد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی تھی اور پہلے مرحلہ میں ووٹنگ ختم ہونے تک ووٹوں کی شرح فیصد 60فیصدی سے زائد رہی ۔ حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شام 5 بجے تک 58.19 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ چیف الیکٹورل آفیسرجموں و کشمیر نے کہا’’جموں و کشمیر کے تمام 24 اسمبلی حلقوں میں شام 5 بجے تک 58.19 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں‘‘۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اننت ناگ میں54.17، ڈوڈہ میں 69.33، کشتواڑ میں 77.23، کولگام میں 59.62، پلوامہ میں 43.87، رام بن میں 67.71اور شوپیان میں 53.6فیصدی ووٹ ڈالے گئے۔پہلے مرحلہ میں کئی اہم سیاسی لیڈران جن میں کانگریس کے غلام احمد میر ، پی ڈی پی کی التجا مفتی ، وحیدالرحمان پرہ، جماعت اسلامی کے کچھ لیڈران ، سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاریگامی ، آزاد امید وار کے بطور میدان میں اعجاز احمد میر ، نیشنل کانفرنس کے محمد خلیل بندھ ، ڈاکٹر بشیر ویری ، غلام محی الدین میر ، عام آدمی پارٹی کے مدثر حسین ، بی جے پی کے ارشید احمد بٹ اور جموں سے بھی کچھ اہم سیاسی لیڈران اس مرحلے کے میدان میں اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں ۔