جموں کشمیر میںاسمبلی انتخابات کے پیش نظر شیر کشمیر اسٹیڈیم میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر سرینگر شہر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ، ریلی کے مقام پرسخت نگرانی
سرینگر // سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی جمعرات کو سرینگر پہنچ رہے ہیں ۔ دورے کے دوران وہ شیر کشمیر اسٹیڈیم میں بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ ادھر وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر تیاریوں کو حمتی شکل دی گئی ہے کہ جبکہ سرینگر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں طویل عرصہ کے بعد اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی 19ستمبر بروز جمعرات کو دورے سرینگر پر وارد ہو رہے ہیں جس دوران وہ سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی ایس کے اسٹیڈیم میں بی جے پی کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں جہاں 25ستمبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ وزیر اعظم مودی کے دورے جموں کے پیش نظر سرینگر شہر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور شیر کشمیر اسٹیڈیم سونہ وار جہاں وزیر اعظم کو ریلی سے خطاب کرنا ہے وہ فورسز کی تحویل میں دیا گیا ہے ۔ سرینگر کے بیشتر مقامات پر اضافی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی ناکوں پر چیکنگ بھی تیز کر دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ریلی کے مقام کی طرف جانے والی سڑکوں کے ساتھ بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے درجنوں مقامات پر گاڑیوں کی بے ترتیب چیکنگ کو تیز کر دیا ہے اور خصوصی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم کا رواں سال وادی کشمیر کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔ انہوں نے 7 مارچ کو بخشی اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کیا اور 21 جون کو ایس کے آئی سی سی میں بین الاقوامی یوگا ڈے میں شرکت کی۔