سبھاش نگر جموں میں اپنی پارٹی
کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جموں:اپنی پارٹی صوبائی سیکریٹری اور ضلع جموں اربن صدر ڈاکٹر روہت گپتا نے مقامی لوگوں کے ہمراہ محکمہ جل شکتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج ایکسٹینشن ۔2سبھاش نگر میں ہوا جس میں کارپوریٹر راجندر جموال بھی شامل تھے۔
ڈاکٹر گپتا نے الزام لگایاکہ جل شکتی محکمہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے اور لوگ نجی ٹینکروں سے پانی لینے پر مجبور ہورہے ہیں۔ محکمہ جل شکتی مقررہ شیڈیول کے مطابق پانی سپلائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ حکومت اِس معاملہ کو سنجیدگی سے لے اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ لگاتار پانی سپلائی کرے۔ پچھلے سات دنوں سے رہائشی کالونی کے لوگ پانی کی قلت سے دو چار ہیں۔